ے پور،16؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور نے میوات علاقہ کو ’منی پاکستان‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں مندروں کے اوپر مساجد کی تعمیر کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں لڑکیوں کا اغوا کیا جا رہا ہے اور ایس سی طبقہ کے لوگوں کی زمین چھینی جا رہی ہے۔ مدن دلاور کا کہنا ہے کہ میں کوئی غلطی نہیں کروں گا اگر کہوں گا کہ میوات علاقہ دہشت گردوں کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔مشہور و معروف اداکار سونو سود کے گھر اور احاطہ میں انکم ٹیکس ٹیم کے افسران سروے کے لیے پہنچے ہیں۔ اس خبر سے سونو سود کے چاہنے والوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور وہ سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ کہیں سونو سود کسی مشکل میں تو نہیں پھنسنے والے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔